1 جون، 2024، 7:05 PM

رہبر معظم کے خط میں امریکی طلباء ہی نہیں بلکہ ہمارے لئے بھی پیغام ہے، سربراہ ادارہ تبلیغات اسلامی

رہبر معظم کے خط میں امریکی طلباء ہی نہیں بلکہ ہمارے لئے بھی پیغام ہے، سربراہ ادارہ تبلیغات اسلامی

ادارہ اسلامی تبلیغات کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے کہا ہے کہ رہبر معظم کا خط امریکی طلباء سے مخصوص نہیں بلکہ ہم بھی اس کے مخاطب ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام محمد قمی نے کہا کہ رہبر معظم کی جانب سے امریکی طلباء کے نام خط لکھا گیا اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

حجت الاسلام قمی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم کا خط امریکی طلباء کے ساتھ مخصوص نہیں بلکہ اس خط میں ہمارے لئے بھی پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قرآنی رہبر اور معلم نے امریکی طلباء کو بھی قرآن کا درس دیا ہے اور قرآن کی زبان میں کہا ہے کہ یہ کتاب الہی ہم سب کے لئے نور ہے۔

News ID 1924440

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha